پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13ویں دوطرفہ مشترکہ مشق (Inspired Gambit–2026) 9 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر (NCTC) پبی میں شروع ہوئی۔ یہ مشق 2 ہفتوں پر محیط ہے اور کاؤنٹر ٹیرر ازم (CT) کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت پر مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں: ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مشق کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات کا اشتراک، باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ اور آپریشنل ٹیکٹکس، تکنیک اور طریقہ کار کی بہتری ہے، خاص طور پر شہری جنگ کے دوران مارکس مین شپ کی مہارتوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔
The 13th Pakistan–United States bilateral joint exercise, Inspired Gambit–2026, commenced on 09 January 2026 at the National Counter Terrorism Centre (NCTC), Pabbi.@AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/QV9Tpgs18g
— Media Talk (@mediatalk922) January 10, 2026
ایسی مشترکہ تربیتیں سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے، فوجی معیار کو بہتر بنانے اور دونوں افواج کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ Inspired Gambit–2026 پاکستان اور امریکا کی امن اور استحکام کے لیے باہمی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔














