جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جمعیت علما اسلام کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے، جبکہ ان کی کم سن بچی بھی نشانہ بنی۔

جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: اتر پردیش میں مدرسہ اور مسجد شہید، مسلم برادری میں شدید تشویش

6 ماہ قبل جمعیت علما اسلام جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور تاحال علاج زیرِ التوا ہے۔ اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخلص اور جری ساتھی مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینا پڑیں۔

مزید پڑھیں: لکی مروت میں دہشتگردوں کا حملہ، ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کرنے اور علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘