پنجاب اسمبلی کے مرحوم رکن عرفان شفیع کھوکھر کی خالی ہونے والی نشست پر حلقہ پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد شفیع کامیاب قرار پائے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور مقررہ مراحل مکمل ہونے کے بعد کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقابلہ سامنے نہ آنے پر ملک محمد شفیع کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول نے فارم 34 جاری کردیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مسلم لیگ ن کے امیدوار شفیع کھوکھر کو pp 167 میں بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد
کامیابی نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کا ثمر قرار pic.twitter.com/x4euGpRWu4
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) January 10, 2026
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 167 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا اور حلقے کے عوام کو مبارکباد دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت اور مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت پر مبنی سیاست کا نتیجہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کے مشن کو مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا اور حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔














