رجب بٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیرفعال کردیے، وجہ کیا بنی؟

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی نیا ویڈیو مواد نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں پیدا ہونے والا تنازع ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: نہیں معلوم کہ یہ شادی چلے گی یا نہیں، یوٹیوبر رجب بٹ کا شادی کے مستقبل پر حیران کن انکشاف

حالیہ دنوں میں رجب بٹ کے خاندانی امور سوشل میڈیا پر نمایاں ہوئے، جب انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے حق میں متعدد پوسٹس شیئر کیں اور اہلیہ کے ساتھ اختلافات سے متعلق کچھ نجی چیٹس بھی عوام کے سامنے آئیں۔

ان مواد کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور معاملہ جلد ہی تنازعے کی شکل اختیار کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی ہوئی تنقید اور ذاتی زندگی کے معاملات کے غیر ضروری افشا ہونے کی وجہ سے رجب بٹ نے انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک قریبی دوست نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹس مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیے گئے، بلکہ وقتی طور پر رجب بٹ کی جانب سے ڈی ایکٹیویٹ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: رجب بٹ کے وکیل اور مخالف وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب، مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ذہنی دباؤ سے بچنے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے کیا گیا ہے، اور امکان ہے کہ رجب بٹ جلد ہی سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک ہوں گے۔ مداح اس فیصلے پر فکر مند ہیں، جبکہ کئی صارفین اسے ایک سمجھدار اور ضروری وقفہ قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘