امریکی ریاست مسسی سیپی میں ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات ایک ہی رات میں 3 مختلف مقامات پر پیش آئے۔ یہ واقعات مسسی سیپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں پیش آئے جو الاباما کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ، 2 فائر فائٹرز ہلاک، حملہ آور مردہ حالت میں ملا
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بعض افراد کا مبینہ طور پر حملہ آور سے خاندانی تعلق بھی تھا۔
کاؤنٹی شیرف نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے تاہم ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب عوام کو مزید کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے، واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، فرار ہونیوالا مطلوب شخص ہلاک
پولیس کے مطابق فائرنگ کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔














