پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام شہریوں کو کم خرچ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ روزمرہ آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق حکومت بلوچستان عوام کو جدید اور پائیدار سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور الیکٹرک بائیکس اسکیم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت طلبہ، ملازمت پیشہ خواتین اور دیگر شہریوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ حاصل کر سکیں۔

حکومت بلوچستان سے الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا طریقہ کار

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس اسکیم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق درخواست دہندگان کا انتخاب قرعہ اندازی کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، جبکہ صوبے کے تمام اضلاع کے شہری آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ اس طریقہ کار کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک اس سہولت کو پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی، بلوچستان حکومت اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی الیکٹرک بائیکس ایک مرتبہ چارج ہونے پر 70 سے 100 کلومیٹر تک سفر کر سکیں گی، جو طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور عام شہریوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو سستی اور قابلِ اعتماد سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ ایندھن کی بچت اور ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

الیکٹرک لوڈرز متعارف کرانے کی تجویز

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مزید منصوبوں پر بھی غور کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں الیکٹرک لوڈرز متعارف کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے تاکہ چھوٹے کاروبار اور محنت کش طبقے سے وابستہ افراد کو بھی کم لاگت اور جدید ٹرانسپورٹ فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے ہر گھر کی ضرورت اسکوٹی بنتی کیسے ہے؟

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں پائیدار ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کے مطابق الیکٹرک بائیکس اسکیم نہ صرف نوجوانوں اور خواتین کے لیے سفری آسانیاں پیدا کرے گی بلکہ صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کلچر کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر