’کھنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار وہاب بگٹی پر کوئٹہ میں تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
گلوکار پر یہ تشدد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی کے بیٹے بلال عمرانی کی جانب سے کیے جانے کا الزام ہے۔
کھنہ یاری سے شہرت پانے والے گلوکار وہاب بگٹی پر بگڑے ہوئے امیر زادے کا مبینہ تشدد
کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیاں حاصل کرنیوالے معروف گلوکار وہاب بگٹی پر مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما صادق عمرانی کے بیٹے بلال عمرانی نے گلوکار وہاب بگٹی کو… pic.twitter.com/SABaTYvn8P
— Niaz Lashari 🎦 نیاز لاشاری (@NiazLashar) January 10, 2026
رپورٹس کے مطابق بلال عمرانی نے گلوکار وہاب بگٹی کو گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے بعد وہاب بگٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے میر بلال عمرانی سے شکوے کا اظہار کیا۔
وہاب بگٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کا کوئی نقصان نہیں کیا تھا، اس کے باوجود انہیں گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گلوکار نے کہا، ’میں نے کیا بگاڑا تھا کہ مجھے گھر بلا کر مارا گیا۔‘
واضح رہے کہ وہاب بگٹی اس سے قبل بلال عمرانی کی تعریف میں ایک گانا بھی گا چکے ہیں۔













