اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں ایک شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دلہا شیری اور دلہن نایاب بھی شامل ہیں۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ ایک گھر میں پیش آیا جہاں سی ڈی اے کے ملازم شیری کی بارات گزشتہ روز رات گئے گجرات سے واپس لوٹی تھی۔
مزید پڑھیں: نمل یونیورسٹی میں گیس لیکیج سے دھماکا، زخمی نائب قاصد انتقال کرگیا
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ
دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 5 افراد جان بحق ہوگئے، صاحبزادہ یوسف @KulAalam pic.twitter.com/7zIGjcyhNd— Media Talk (@mediatalk922) January 11, 2026
سردی کی شدت کے باعث رات کے وقت ہیٹر جل رہا تھا، لیکن گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہو گیا۔ گھر میں بھرنے والی گیس اور دیا سلائی جلانے سے دھماکا ہوا۔
زخمیوں کو فوری طور پر کیپیٹل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، 3 افراد اسپتال پہنچے جن میں 2 جاں بحق اور ایک زخمی تھا۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے اور حکام نے حادثے کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، بلاسٹ شادی والے گھر میں ہوا، مہمان بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف @Aadiiroy2 @asifbashirch @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/WruNFJGTUz
— Media Talk (@mediatalk922) January 11, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں حادثے پر اظہار افسوس
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کریں۔ انہوں نے زخمیوں کو صحتیابی تک بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
مزید پڑھیں: دکی: کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، ایک کان کن جاں بحق

وزیرِ اعظم نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کی ہدایت کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔
وزیرِ اعظم نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو گیس سیلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد: واقعہ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی، صاحبزادہ یوسف
ملبے تلے سے مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا، 19 میں سے 11 افراد زخمی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکا گیس سلنڈر سے ہوا یا گیس لیکج سے تعین کیا جا رہا ہے۔#Islamabad @Aadiiroy2 pic.twitter.com/dN7Pza9LMZ— Media Talk (@mediatalk922) January 11, 2026
شادی والے گھر میں دھماکے سے 4 گھر متاثر ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب گھر میں مہمان بھی موجود تھے، اور اس کے اثرات سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز دولہا شیری بارات لیکر گجرات گیا، رات کو ڈیڑھ بجے بارات واپس پہنچی، رات گئے تک گھر میں ہیٹر جلتا رہا، گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہوگیا، گیس گھرمیں بھر گئی،دیا سلائی جلانے سے دھماکہ ہوا،ذرائع
دلہا شیری اور دلہن نایاب سمیت 6افراد جاں بحق ،رپورٹ @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/HOxkZnNSZF— Media Talk (@mediatalk922) January 11, 2026
مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ کے کرانس مونٹانا میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ملبے تلے سے مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا، ان میں سے 11 افراد زخمی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صاحبزادہ محمد یوسف کے مطابق، ملبے کی جانچ کے لیے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی مکمل صورتحال معلوم کی جا سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا گیس لیکج تھا تعین کیا جا رہا ہے۔













