43 برس کی عمر میں پرشانت تمانگ کا اچانک انتقال، اصل وجہ کیا تھی؟

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور گلوکار اور اداکار، انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موت کی وجوہات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں جن پر ان کی اہلیہ مارتھا الے نے وضاحت جاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارتھا نے واضح کیا کہ پرشانت تمانگ کی موت طبعی تھی اور کسی بھی قسم کی مشکوک صورتحال کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک قدرتی موت تھی۔ وہ نیند کی حالت میں ہی ہم سے جدا ہو گئے۔ اس وقت میں ان کے بالکل ساتھ موجود تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے دنیا بھر سے فون آ رہے ہیں۔ ایسے لوگ بھی رابطہ کر رہے ہیں جنہیں میں جانتی ہوں اور وہ بھی جنہیں میں نہیں جانتی۔ مجھے پھول بھیجے جا رہے ہیں۔ لوگ میرے گھر کے باہر کھڑے ہیں، لوگ اسپتال آ کر آخری دیدار کر رہے ہیں‘۔

مارتھا نے عوام کی جانب سے پرشانت کے لیے محبت اور خراجِ عقیدت پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہ سب میرے لیے بہت جذباتی اور بوجھل ہے۔ براہِ کرم آپ انہیں ویسے ہی یاد رکھیں جیسے پہلے محبت کرتے تھے۔ وہ ایک عظیم روح اور ایک بہترین انسان تھے۔ مجھے امید ہے آپ انہیں اسی طرح یاد رکھیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ ’میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اگرچہ میں خود زیادہ سامنے نہیں آئی لیکن میں نے ہمیشہ دیکھا کہ لوگ انہیں پیغامات، ریلز، ان کے گانوں اور ان کے کام کے ذریعے سپورٹ کرتے رہے۔ آپ سب کی محبت اور حمایت کے لیے دل سے شکریہ۔ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں‘۔

جنوبی مغربی دہلی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) ابھیمنیو پوسوال نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کسی مشکوک پہلو کے شواہد نہیں ملے تاہم حتمی صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ’بھاڑ میں جا‘، سیلفی سے انکار پر مداح ہاردک پانڈیا پر برس پڑا

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارجلنگ سے تعلق رکھنے والے پرشانت تمانگ نے انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے نیپالی سینما میں بھی کامیاب اداکاری کی اور متعدد فلموں میں کام کیا۔ وہ حال ہی میں ویب سیریز پاتال لوک سیزن 2 میں بھی نظر آئے تھے جبکہ سلمان خان کی آئندہ فلم بیٹل آف گلوان میں ان کی شمولیت متوقع تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘