معروف بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا تجزیہ کار دھرو راٹھی نے حال ہی میں ایک سوال کے جواب میں وضاحت پیش کی ہے جس میں ان سے آپریشن سندور کے بعد بنائی گئی ایک ویڈیو سے متعلق تحقیق پر سوال اٹھایا گیا تھا جس نے انہیں لاجواب کر دیا۔
ایک پاکستانی یوٹیوبر نے دھرو راٹھی سے سوال کیا کہ آپریشن سندور کے بعد آپ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں تمام حوالہ جات انڈین میڈیا سے لیے گئے تھے اور اس میں یہ دعویٰ بھی شامل تھا کہ کراچی بندرگاہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے تو کیا آپ نے یہ ویڈیو جلدی میں بنائی تھی؟
Pakistani YouTuber Soban Tariq (@theletsuncover) questioned famous Indian YouTuber Dhruv Rathee over his video released after Operation Sindoor, despite praising Rathee’s research and stating that Pakistani audiences value his content.#pakindia #OperationSindoor #India #viral pic.twitter.com/khdhhNwy0T
— Ali Ahsan (@Extra_Muan) January 11, 2026
اس سوال کےجواب میں دھرو راٹھی نے کہا کہ میں انڈین میڈیا پر تنقید کرتا ہوں اور خاص طور پر نیوز چینلز کو تنیقد کا نشانہ بناتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو اخباروں میں پرنٹ ہو رہا ہے وہ بھی غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ کیوں کہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہروں پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا، مگر حقیقت کیا ہے؟
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا سامنے آیا تھا۔ متعدد بھارتی نیوز چینلز نے یہ دعوے کیے کہ بھارت نے کراچی بندرگاہ اور کراچی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ لاہور کے حوالے سے بھی یہ خبریں نشر کی گئیں کہ وہاں جنگ چھڑ چکی ہے اور بھارت نے شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
اسی طرح بھارتی میڈیا نے اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر پاکستانی شہروں پر قبضے کے دعوے بھی کیے تاہم بعد ازاں یہ تمام دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے برعکس ثابت ہوئے۔













