پاکستانی شہروں پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا، مگر حقیقت کیا ہے؟

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، وہی بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کا بازار بھی گرم ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے تحت یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کلعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم (بی ایل اے ) نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کو نقصان پہنچایا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ بھارت نے کراچی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری

حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور کوئٹہ میں بی ایل اے یا کسی اور کالعدم تنظیم نے حملہ کیا نہ قبضہ، کوئٹہ کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے اور صوبے میں تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان جعلی نیوز چینلز کو نہ دیکھیں‘، انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کا پردہ چاک کردیا

دوسری طرف کراچی بندرگاہ پر بھارتی حملے کی خبریں بھی من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، کراچی بندرگاہ پر معمول کے مطابق تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے حوالے بھی بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کررہا ہے، کراچی ایئرپورٹ اس وقت پوری طرح فنکشنل ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے پشاور پر حملہ کیا ہے، حقیقت میں پشاور یا خیبرپختونخوا کے کسی بھی علاقے میں بھارت کی جانب سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا، پشاور میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

اسی طرح لاہور کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ لاہور میں جنگ چھڑ چکی ہے اور بھارت نے لاہور پر قبضہ کرلیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے لاہور پر 3 ڈرون حملے کیے گئے، جنہیں پاک فوج نے ناکام بنادیا اور بھارتی ڈرونز کو تباہ کردیا، البتہ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کے میچز لاہور سے کراچی منتقل ضرور کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عینی شاہد نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

لاہور پر قبضے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں، لاہور میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، لاہوریوں کا عزم ہے کہ کوئی ایسی صورتحال بنتی ہے تو وہ پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارت کے خلاف لڑیں گے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لاہور کے ساتھ ساتھ بھارت نے پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں پر قبضہ کرلیا ہے، بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج بارڈر کراس کرکے پاکستان میں گھس گئی ہیں اور پاکستان کے تمام انتظامات کنٹرول میں لے لیے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کے دعوے 100 فیصد جھوٹ اور من گھڑت ہیں اور بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ اس کی گودی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم