نکسن آٹو نے جائیکو جے5 کی قیمتوں اور خصوصیات کا اعلان کر دیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی نکسن آٹو نے سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی گاڑی جائیکو جے5 ایس ایچ ایس ایچ ای وی کی ابتدائی قیمتوں اور مکمل تکنیکی خصوصیات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ گاڑی اپنے کامیاب پیشرو جایکو جے7 کے بعد سب کمپیکٹ ہائبرڈ ایس یو وی سیکشن میں متعارف ہو رہی ہے اور مقامی طور پر اسمبل شدہ یونٹ کے ساتھ صارفین کو مناسب قیمت پر پرمیئم ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں پاکستان لا سکیں گے؟

شعبے کے تجزیہ کاروں کو حیران کرتے ہوئے، جے5  کی قیمتیں کافی پرکشش رکھی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق جائیکو جے5 کمفرٹ کی قیمت 6,699,000 روپے اور پریمیئم ویرینٹ کی قیمت 7,699,000 روپے مقرر کی گئی ہے، یہ قیمتیں 10 مارچ 2026 تک برقرار رہیں گی۔

بیس ویرینٹ کی قیمت ٹویوٹا کرولا آلٹس سی وی ٹی 1.6 کے برابر ہے، جو جائیکو کے ہائبرڈ ایس یو وی کو سیڈان لیول کی قیمت پر متبادل بنانے کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔

دونوں ویرینٹس میں ایک 1.5 لیٹر ٹربوچارجڈ ہائبرڈ پاور ٹرین موجود ہے، جو 221 ہارس پاور اور 295 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔ اس کی بدولت گاڑی 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 7.9 سیکنڈز میں حاصل کر سکتی ہے۔ 1.83  کلو واٹ فی گھنٹہ ہائبرڈ بیٹری کے ساتھ، جے5 کا دعویٰ شدہ فیول اکانومی 18.8 کلومیٹر فی لیٹر ہے، جو شہری اور طویل فاصلے کے سفر کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔

جایکو J5 کے ڈیزائن اور جہتیں بھی متاثر کن ہیں۔ اس کی لمبائی 4,380 ملی میٹر، چوڑائی 1,860 ملی میٹر اور اونچائی 1,650 ملی میٹر ہے، جبکہ وہیل بیس 2,620 ملی میٹر ہے۔ یہ سائز گاڑی کو ہونڈا اور ٹویوٹا کرولا کراس کے براہِ راست مقابلہ میں رکھتا ہے۔ بیرونی ڈیزائن میں ‘واٹر فال’ فرنٹ گرل اور 18 انچ کے الائے وہیلز شامل ہیں، جبکہ اندرونی حصے میں مینیمالسٹ “نیچر-انسپائرڈ” ڈیزائن، 13.2 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، 8 انچ ڈیجیٹل کلستر اور آٹھ اسپیکر پرمیئم آڈیو سسٹم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بڑی خوشخبری، حکومت نے سستی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

حفاظتی اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے، ٹاپ ویرینٹ پریمیئم میں ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز جیسے ایڈاپٹیو کروز کنٹرول اور بلائنڈ اسپاٹ ڈٹیکشن، 540 ڈگری پینورامک کیمرہ، چھ ایئر بیگز، ایکوسٹک گلاس اور اینٹی پنچ ونڈوز، وینٹیلیٹڈ فرنٹ سیٹس اور وائرلیس چارجنگ شامل ہیں۔

گاڑی کی باضابطہ بکنگ اب کھل چکی ہے، جس کے لیے جزوی ادائیگی 1,500,000 روپے کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق پہلی بیچ کی ڈیلیوری فروری 2026 میں متوقع ہے۔ پاکستان میں ہائبرڈ مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ، جایکو جے5 اپنی فیول اکانومی اور پرمیئم خصوصیات کی وجہ سے نمایاں ہے، اور صارفین کو ‘ایک کروڑ’ روپے کے بجٹ کے بغیر لگژری تجربہ فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن