حکومت سپر اسپیڈ سے نکل کر ’ونڈر بوائے‘ کی تلاش میں مصروف ہے، بیرسٹر گوہر

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ’سپر اسپیڈ‘ کے دور سے نکل کر ’ونڈر بوائے‘ کی تلاش میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر، تعلقات میں دراڑ کی باتیں بے بنیاد

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ حکومت جلد از جلد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرے، کیوں کہ اب مزید تاخیر کی کوئی وجوہات نہیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نئے سال کے آغاز کے باوجود پاکستان کے مسائل پرانے ہی ہیں اور کوئی بنیادی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سندھ دورے کی تعریف کی اور کہا کہ سہیل آفریدی کا دورہ بہت کامیاب رہا، تاہم سندھ حکومت کے آخری دن کا رویہ جمہوری اقدار کے عین مطابق نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مقامی ثقافت کا خیال رکھتے ہوئے ٹوپی اور اجرک کا احترام کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں سیاست کرنے والوں کو عوام کی آواز سننا ہوگی اور ملک میں دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp