اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں، تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انہیں اس حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دی۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا ٹاسک محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے سپرد کیا ہے، مجھے اس حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے ’آزادی یا موت‘: عمران خان کا پیغام موصول، بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے کیا چاہتے ہیں؟

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے مفاد میں تمام فریقین کو مل بیٹھنا چاہیے۔
’حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسیاں بنانی چاہئیں۔ اگر صوبائی معاملات پر بات چیت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔‘

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا ’اگر کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کروں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اور عمران خان کی رہائی کے لیے بات چیت کے حالات اور ماحول کا سازگار ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا اسلام آباد میں بڑھتا قیام پارٹی رہنماؤں کو بُرا لگنے لگا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے سیاسی کردار پر بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ’ان کا باہر نکلنا بالکل جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ کراچی جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو عمران خان کی رہائی کے لیے متحرک کیا جائے۔‘

وزیراعلیٰ نے لاہور کے دورے کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ’وہ ردعمل کا نتیجہ تھا، تاہم میں نے اس پر معذرت کر لی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘