لاہور قلندرز کا نیا لوگو: میں تعریف کرنے ہی والا تھا لیکن ۔۔۔شکریہ اس مذاق کے لئے

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفرید ی نے رواں سال ہونے والے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لئے اپنی فرنچائز کا آفیشل لوگو ریلیز کردیا۔

لوگو کی خا ص بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسے خود ڈیزائین کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین ہمارا لیڈر ہے، شاہین ہمارا کپتان ہے اور ہماری کٹ بھی وہی ڈیزائن کرےگا۔ جس طرح وہ دلچسپ گیند بازی کرتے ہیں ویسا ہی ڈیزائن بھی دلچسپ ہوگا۔

اس اعلان کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاوٗنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے لوگو کی رونمائی کی۔

ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کی نئی جرسی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیومرکز نگاہ تب بنی جب سوشل میڈیا صارفین کو لاہور قلندرز کے لوگو اور ایڈوب فوٹوشاپ کے ایک ڈیزائن میں مماثلت نظر آئی، بس پھر کیا تھا سوشل ٹائم لائنز پر میمز اور تنقید کی بھرمارہو گئی۔
ٹوئٹر صارف عمر فاروق نے لکھا لاہور قلندرز کچھ شرم کیجئے، یہ سٹاک لوگو ہے، لاہور قلندرز کو بدنا م نہ کریں۔


کچھ صارفین طنزو مزاح کرتے نظرآئے البتہ چند دیگر نے دعوی کیا کہ یہ لوگو کہیں سے نقل کیا گیا ہے۔

اسی تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا میں تعریف کرنے والا تھا لیکن ۔۔۔پھر میری نظر کمنٹس پر پڑی۔۔۔
کچھ ایسے صارفین بھی تھے جو ہر حال میں شاہین آفریدی کی تعریف کرنے پر بضد تھے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا اس لڑکے نے زندگی میں کچھ بہترین فیصلے کئے ہیں ،ہمیشہ انوکھی چیزوں کا انتخاب کرتا ہے۔

لاہور قلندرز کے مداح لوگو کو نقل شدہ قرار دیتے ہوئے پرانا لوگو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ شکریہ اس مذاق کے لئے ، ہم پرانا لوگو ہی استعمال کریں گے۔
ایک اور صارف نے لکھا چوری کرنے سے اچھا ہے بھیک مانگ لو بےشرمو۔


پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن جیسے جیسے نزدیک آتا جا رہا ہے سوشل میڈیا صارفین نے بھی میمز اور تجزیوں کے لئے کمر کس لی ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل آٹھ کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے مد مقابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے