بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ تجارت، اہم معدنیات، توانائی، دفاع اور جوہری تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو مفید رہی جس میں دوطرفہ تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Just concluded a good conversation with @SecRubio.
Discussed trade, critical minerals, nuclear cooperation, defence and energy.
Agreed to remain in touch on these and other issues.
🇮🇳 🇺🇸
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) January 13, 2026
بھارت اور امریکا نے سنہ 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 500 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے تحت بھارت نے امریکا سے توانائی اور دفاعی سازوسامان کی خریداری بڑھانے کا بھی عندیہ دیا ہے تاکہ تجارتی خسارہ کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی
واضح رہے کہ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے تھے جس کے باعث بھارتی روپیہ تاریخی کم ترین سطح تک گر گیا تھا اور سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی تھی۔














