وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، شادی کارڈ کے مطابق ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ۔۔!! pic.twitter.com/OxQZOiT4XN
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 14, 2026
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دسمبر میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تیاریوں کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟
شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ ان کی پوتی کی شادی 16، 17، 18 جنوری کو ہو گی، شادی عوام قسم کا جلسہ نہیں ہوگی، دلہا، دلہن کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی اس سے قبل شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔














