ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاید خان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دینے سے متعلق تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی پوزیشن سے استعفے کے معاملے پر کسی میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے خبر زیر گردش ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنائے جانے پر نالاں ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان اور مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما محمد زبیر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، وہ پارٹی کے ورکر ہیں اور بڑے رہنما ہیں، مجھے نہیں لگتا نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انہیں کوئی فرق پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے بطور سینئر نائب صدر استعفیٰ دیا ہے جس کی تصدیق مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کے استعفے کے حوالے سے چلنے والی خبر میں درست خبر یہ ہے کہ انہوں نے استعفی نہیں دیا۔