افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے جامع نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی سیکریٹریز سمیت افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مجوزہ سول سروسز اصلاحات اور وزارتوں میں کارکردگی کی جانچ کے نظام سے متعلق سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے، وزیراعلیٰ حاجی گلبر کا امداد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو خط

اجلاس میں سول سروس میں اصلاحات کی پیشرفت اور افسران کی کارکردگی جانچنے کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملکی سول سروس کو بین الاقوامی معیار اور عالمی سطح کی کارکردگی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکریٹریز سمیت افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جامع اور موثر نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں، تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تحسین ممکن ہو اور اس کے ذریعے سول سروس کی مجموعی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے متعلقہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ملکی سول سروس میں ارتقائی مگر موثر اور جامع اصلاحاتی سفارشات جلد از جلد مرتب کی جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ افسران کی کارکردگی کی جامع جانچ کی بنیاد پر ترقی، مالی فوائد اور دیگر سہولیات کے نظام سے متعلق واضح سفارشات تیار کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ سول سروس میں اصلاحات کا بنیادی مقصد موثر عوامی خدمت اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کی زندگی میں واضح بہتری لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی آسودگی اور سماجی ہم آہنگی کے حصول کے لیے ہمہ جہت سول سروس اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مجوزہ سول سروس اصلاحات کی تیاری میں سول انتظامیہ، تمام سروسز اور گروپس کے اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ سول سروس کسی بھی ملک کی گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کا بنیادی ڈھانچہ ہوتی ہے، اس لیے افسران کی کارکردگی اور قابلیت کو دورِ حاضر کے عصری تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سفارشات مرتب کی جائیں۔

وزیراعظم نے سول سروسز اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کو ہدایت دی کہ ایسی سفارشات پیش کی جائیں جو قابلِ عمل، دیرپا اور موثر عوامی سہولت کا باعث بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی اصلاحاتی اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں سول سروس کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: 34.5 ارب روپے کی ریکوری، وزیراعظم شہباز شریف کی متعلقہ وزرا اور افسران کی پذیرائی

اجلاس میں سول سروسز اصلاحات پر قائم کمیٹی نے وزیراعظم کو اب تک کی مشاورت اور تیار کردہ سفارشات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے