اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل مکمل کرلیا۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل کب تک مکمل ہونے کا امکان ہے؟ معاملات طے پا گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر چیمبر میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کے سلسلے میں اسکروٹنی کی گئی، جس میں سیکریٹری قومی اسمبلی اور اسپیشل سیکریٹری لا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے تصدیقی عمل کا جائزہ بھی لیا گیا اور حتمی فیصلہ آج شام یا کل تک متوقع ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کو سیاسی ایشو بنانے کی کوشش کی۔
اسلام آباد میں اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسپیکر نے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق رولز اور پروسیجر واضح کیے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہاکہ رولز کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہو جائے گا اور گزشتہ 2 دنوں میں پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز اسپیکر آفس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر عمران خان کے خلاف بول پڑے
انہوں نے مزید کہاکہ اسپیکر آفس وہ واحد دروازہ ہے جہاں سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔














