وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کی اسلحہ برآمدات میں نمایاں اضافہ
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی ممالک لڑاکا طیاروں کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا، اور ہم اس لعنت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم وقت میں بہتر پیشرفت دکھائی، ہم ملک میں معاشی استحکام لے آئے ہیں، اب ہم ترقی کی جانب آگے بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے ساتھ ایم او یو سائن ہوا ہے، اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔













