چیری پاکستان نے کراچی میں منعقدہ حالیہ پاکستان آٹو شو میں نمائش کے بعد اب باضابطہ طور پر اپنی فلیگ شپ ہائبرڈ ایس یو وی ٹگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل یہ پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی اب ملک بھر میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، حکومت نے سستی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا
ٹگو 8 پی ایچ ای وی لگژری، بہترین کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ یہ ایس یو وی ایک طاقتور ہائبرڈ پاور ٹرین سے لیس ہے جو 543 ہارس پاور اور 830 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔
گاڑی میں نصب 18.3 کلو واٹ آور کی بیٹری صرف الیکٹرک موڈ پر 77 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس کی ڈرائیونگ رینج تقریباً 1,020 کلومیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔
Chery Tiggo 8 PHEV – Official Price in Pakistan
Price: PKR 10,999,000 | Booking Amount: PKR 5,000,000Booking Starts: 15th January 2026
Offer Ends: 31st January 2026
Deliveries Start: 26th April 2026Limited stock available. Share your thoughts on the Tiggo 8 PHEV pic.twitter.com/yFGARogjG9
— PakWheels.com (@PakWheels) January 14, 2026
فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جس کے تحت 40 کلو واٹ ڈی سی چارجر سے بیٹری کو صرف 20 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔
گاڑی کا اندرونی حصہ جدید اور پریمیم سہولیات سے بھرپور ہے، اس میں 15.6 انچ کی 2.5K انفوٹینمنٹ اسکرین، پینورامک سن روف، 19 انچ کے الائے ویلز اور سونی کا 12 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم شامل ہے۔
مزید پڑھیں: نکسن آٹو نے جائیکو جے5 کی قیمتوں اور خصوصیات کا اعلان کر دیا
مزید سہولت کے لیے وینٹی لیٹڈ الیکٹرک سیٹس، ایمبینٹ لائٹنگ اور ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول بھی فراہم کیا گیا ہے، جو تمام مسافروں کے لیے کیبن کو آرام دہ بناتا ہے۔
حفاظتی پہلوؤں پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ ٹگو 8 پی ایچ ای وی میں 10 ایئر بیگز، جدید اے ڈی اے ایس ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز اور 360 ڈگری کیمرا شامل ہے، جو ڈرائیور اور مسافروں دونوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔
ٹگو 8 پی ایچ ای وی کی بکنگ 15 جنوری سے شروع ہو کر 31 جنوری تک جاری رہے گی، جس کے لیے 50 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چینی برقی گاڑی پاکستان میں متعارف، قیمتیں جاری
گاڑی کی ڈیلیوری 26 اپریل 2026 سے شروع کی جائے گی۔
چیری پاکستان نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ٹگو 7 اور ٹگو 9 سیریز کی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند مہینوں میں متوقع ہے، جس کے بعد پاکستان میں ہائبرڈ ایس یو ویز کی لائن اپ مزید مکمل ہو جائے گی۔













