نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید تربیتی موڈیولز متعارف کرانے کا فیصلہ

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اے ایس پیز کی ٹریننگ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی ماڈیولز شامل کیے جائیں گے تاکہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی مہارتوں میں اضافہ ہو سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کو مختلف امور پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

اس موقع پر زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ پاسنگ آؤٹ کے موقع پر زیرِ تربیت اے ایس پیز کو پلاٹس دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے زیرِ تربیت افسران کو ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس افسران کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ افسران کی پروموشن سے متعلق درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے پولیس افسران کی مالی مشکلات کے خاتمے اور تنخواہوں میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہر پولیس افسر کو بہتر مالی سہولیات میسر ہوں تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے