فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت کے مرکزی علاقے بلیو ایریا میں وزارتِ ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب احسان الہیٰ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل

ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ لینڈ مافیا کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

ایف آئی آر کا عکس

ترجمان کے مطابق احسان الہیٰ 2024 سے ایف جی ای ایچ اے میں بطور ڈائریکٹر لینڈ خدمات انجام دے رہے تھے، اور حال ہی میں ان کی کوششوں سے ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی اور ڈی ایچ اے کے درمیان مارگلہ آرچرڈ منصوبے پر سہ فریقی معاہدہ طے پایا تھا۔

وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، مقتول کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: میرپور ماتھیلو میں صحافی محمد طفیل ہیدرانی قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے حکم دیا کہ قتل کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ مقتول کے اہلِ خانہ کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم مقدمہ درج کیے جانے کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا۔

مقدمہ درج

اسلام آباد میں ڈائریکٹر (ایف جی ای ایچ اے) احسان الٰہی کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق احسان الٰہی کو گزشتہ روز تھانہ کوہسار کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کے وقت احسان الٰہی اپنے دوست قیصر اشفاق کے ہمراہ لوفولوجی بیکری کے قریب موجود تھے کہ اچانک ملزمان نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ