علاج کی سہولت نہ ہونا موت کا پروانہ نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نزدیک صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور علاج کی سہولت نہ ہونا کسی کے لیے موت کا پروانہ نہیں بننا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کی ترجیحات اور وژن

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کامیابیوں، جدوجہد اور مستقبل کے اہداف پر نظر ڈالنا چاہتی ہے، جن میں صحت کا شعبہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 3 ادوارِ حکومت میں صحت کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی گئی اور صحت کے بجٹ کو 2.9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد تک لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے پہلا ڈراما کب کیا اور ایک ڈرامے کے بعد اداکاری کیوں چھوڑ دی؟

مفت علاج اور جدید ہیلتھ انفراسٹرکچر

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صوبے بھر میں مفت طبی سہولتیں اور جدید ہیلتھ انفراسٹرکچر قائم کیا گیا، جو نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ بین الاقوامی معیار پر بھی پورا اترتا ہے۔ انہوں نے کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی کا سب سے بڑا اسپتال ہے، جو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق سے صوبے کو منتقل ہوا۔

ماضی کی غفلت اور موجودہ اصلاحات

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو طویل عرصے تک نظرانداز کیا گیا، جس کے باعث ترقی اور سرمایہ کاری کا فقدان رہا، تاہم پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر اس شعبے کو ترجیح دی اور عوام کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

جے پی ایم سی کی توسیع اور جدید سہولتیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران عوامِ سندھ، کراچی کے شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے جے پی ایم سی کو مکمل طور پر جدید بنایا گیا۔ صوبائی حکومت کی بھاری سرمایہ کاری کے نتیجے میں یہ ادارہ ملک کے نمایاں اسپتالوں میں شامل ہو چکا ہے۔ اسپتال میں 550 بستروں پر مشتمل جدید سرجیکل کمپلیکس قائم کیا گیا، جبکہ 120 بستروں کا نفسیاتی وارڈ اور 110 بستروں پر مشتمل میڈیکل نیورولوجی وارڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ او پی ڈی میں جدید ترین طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت کا بلاول بھٹو کو کھلا خط، سندھ حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

کینسر کے علاج میں سائبر نائف ٹیکنالوجی

انہوں نے بتایا کہ جے پی ایم سی میں کینسر کے علاج کے لیے جدید سائبر نائف ٹیکنالوجی دستیاب ہے، جو دنیا کے مہنگے ترین علاجوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ سہولت مریض ایڈ فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کے تعاون سے قائم کی گئی اور کراچی میں پہلی بار اس سطح کا علاج ممکن ہوا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جے پی ایم سی دنیا کا واحد اسپتال ہے جہاں سائبر نائف کے ذریعے کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

مریضوں کی تعداد اور عالمی رسائی

ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں جے پی ایم سی میں بستروں کی تعداد 1,100 تھی، جو اب بڑھا کر 2,208 کر دی گئی ہے، یوں اسپتال کی گنجائش دوگنی ہو چکی ہے۔ صرف سائبر نائف اور دیگر جدید کینسر علاج کی سہولت سے اب تک 178 شہروں اور 24 ممالک کے مریض مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر لاکھوں مریضوں کو مہنگا ترین علاج بلا معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم