ٹیک کمپنی اوپن اے آئی نے جمعرات کو چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ متعارف کرادیا جو ایک علیحدہ ویب بیسڈ ٹول ہے اور براہ راست گوگل ٹرانسلیٹ کے مقابلے پر بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طبی مشوروں کے لیے ’چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ‘ متعارف کرانے کا اعلان
یہ نیا سروس 50 سے زائد زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور صارفین کو ترجمے کے انداز اور لہجے کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنے کے اختیارات دیتا ہے جیسے کہ زیادہ روان، تعلیمی یا کاروباری و رسمی انداز۔
چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ کا یوزر انٹرفیس گوگل ٹرانسلیٹ سے مشابہت رکھتا ہے، جس میں 2 ٹیکسٹ باکس ہیں جن میں سے ایک اصل متن کے لیے اور دوسرا ترجمہ شدہ متن کے لیے ہے جبکہ زبانوں کے انتخاب کے لیے ڈراپ ڈاؤن مینو بھی موجود ہیں۔ تاہم چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ کا اصل مقصد سیاق و سباق اور انداز پر توجہ دینا ہے نہ کہ میڈیا یا تصویری مواد پر۔
ابتدائی طور پر یہ ٹیکسٹ بیسڈ ترجمہ صرف ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب ہے جبکہ موبائل براؤزر صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ ٹیکسٹ ٹائپ کریں یا وائس کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرکے ترجمہ کریں۔
گوگل ٹرانسلیٹ کے برعکس، فی الحال چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ تصاویر یا ویب سائٹس کی بنیاد پر ترجمے کی سہولت فراہم نہیں کرتا، حالانکہ مستقبل میں اس کی حمایت کا وعدہ اس کے ہوم پیج پر کیا گیا ہے۔
اوپن اے آئی نے ابھی تک موبائل ایپ بھی جاری نہیں کی اور یہ معلوم نہیں کہ ترجمے کے لیے کون سا مصنوعی ذہانت کا الگوردم استعمال کیا جا رہا ہے۔
مذید پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کے آڈیو فیچرز جدید بنانے کا اعلان، ہارڈویئر لانچ سے پہلے تیاریوں کا آغاز
یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے مرکزی چیٹ بوٹ میں یہ ترجمے کی سہولت پہلے سے موجود تھی لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اوپن اے آئی نے اسے ایک علیحدہ سروس کے طور پر پیش کیا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جو اعلی معیار کے ترجمے چاہتے ہیں اور جس میں ترجمے کے انداز اور مقصد کا انتخاب بھی شامل ہو۔
گوگل ٹرانسلیٹ کے مقابلے میں منفرد خصوصیات
چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ صارفین کو ترجمے میں زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ یہاں نہ صرف ترجمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ صارف متن کے معنی اور انداز کے مطابق ترمیم بھی کر سکتے ہیں، جو گوگل ٹرانسلیٹ میں فی الحال دستیاب نہیں۔
تاہم تصویری یا ویب سائٹ ترجمہ جیسی خصوصیات ابھی صرف گوگل ٹرانسلیٹ میں دستیاب ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ فی الحال صرف ٹیکسٹ اور موبائل براؤزر پر وائس ان پٹ کے لیے کام کرتا ہے۔
لہجہ اور انداز کا کنٹرول
چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ صارفین کو ترجمے کے لہجے اور انداز کو منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے جیسے زیادہ رواں، تعلیمی یا کاروباری رسمی ترجمہ جبکہ گوگل ٹرانسلیٹ میں فی الحال یہ کنٹرول محدود ہے۔
سیاق و سباق پر فوکس
چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ ترجمہ کرتے وقت متن کے سیاق و سباق اور معنوی درستگی پر زیادہ توجہ دیتا ہے جبکہ گوگل ٹرانسلیٹ زیادہ تر براہِ راست لفظی ترجمہ کرتا ہے۔
ٹیکسٹ اور وائس ان پٹ
چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ فی الحال صرف ٹیکسٹ اور موبائل براؤزر پر وائس ان پٹ کے لیے دستیاب ہے جبکہ گوگل ٹرانسلیٹ تصویری ترجمہ، ویب سائٹ ترجمہ اور موبائل ایپ کے ذریعے زیادہ فیچرز فراہم کرتا ہے۔
مستقبل کے امکانات
چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ ایک نیا ٹول ہے اور مستقبل میں مزید فیچرز کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ گوگل ٹرانسلیٹ پہلے ہی ایک مکمل، ملٹی فیچر پلیٹ فارم کے طور پر مستعمل ہے۔
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر صارفین کو کون سی سہولت فراہم کرے گا؟
یہ سروس خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو ترجمے میں لہجہ، مقصد اور سیاق و سباق کی زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔














