صدارت برائے امور دینیہ کی خواتین ایجنسی نے مسجد الحرام، مکہ مکرمہ میں خواتین عبادت گزاروں کے روحانی تجربے کو بہتر بنانے اور دینی اعتدال کو فروغ دینے کے لیے اپنی مہمات کو تیز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کا سالانہ غسل: خوشبو، تقدس اور روحانیت سے بھر پور مراحل
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت ایجنسی نے تعلیمی مواد، کتب اور پمفلٹس تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے جو خواتین میں دینی شعور کو بڑھانے اور دو مقدس مساجد کے پیغام اعتدال اور رواداری کو مضبوط کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو کھلانے پر 1 ہزار ریال جرمانے کی وارننگ
یہ اقدامات خواتین عبادت گزاروں کو زیادہ معنوی اور با معنی تجربہ فراہم کرنے ان کی مذہبی آگاہی بڑھانے اور مساجد میں موجود خدمات اور سہولیات سے بہتر استفادہ کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔














