فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں ابھی وقت باقی ہے، مگر شائقینِ فٹبال کے جوش نے پہلے ہی ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں میچوں کے ٹکٹوں کے لیے درخواستوں کی تعداد غیر معمولی حد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے مختلف میچوں کے ٹکٹ حاصل کرنے کی درخواستیں 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہیں، جو کسی بھی ورلڈ کپ سے قبل سب سے زیادہ ڈیمانڈ سمجھی جا رہی ہے۔
Record-breaking 150+ million @FIFAWorldCup tickets requested from 200+ countries! 🙌
— FIFA (@FIFAcom) December 29, 2025
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ دلچسپی 17 جون کو امریکی شہر میامی میں کھیلے جانے والے کولمبیا اور پرتگال کے میچ میں دیکھی جا رہی ہے، جس کے ٹکٹوں کے لیے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے، جبکہ ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کے باعث مقابلوں کی تعداد اور شائقین کی دلچسپی دونوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 جیتنے والی ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر انعام دیا گیا تھا۔
فیفا حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی غیر معمولی طلب اس بات کا ثبوت ہے کہ ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا اور مقبول فٹبال ایونٹ بننے جا رہا ہے۔













