بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے علی باغ میں اپنی دوسری بڑی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے پانچ ایکڑ سے زائد زمین خریدی جس کی مالیت تقریباً 37.86 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
دستاویزات کے مطابق زمین کا رجسٹرکشن عمل 13 جنوری 2026 کو مکمل ہوا۔ خریداری میں دو پلاٹ شامل ہیں جن کے رقبے بالترتیب 14,740 مربع میٹر اور 6,270 مربع میٹر ہیں جو مجموعی طور پر تقریباً 21,010 مربع میٹر بنتے ہیں۔ زمین زیراڈ گاؤں میں واقع ہے جو آواس بیچ کے قریب علی باغ کے ریگڑ ضلع میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحائف وصول کرنا کیوں پسند نہیں ہے؟ انوشکا شرما کا انوکھا موقف
دستاویزات کے مطابق، جوڑے نے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر 2.27 کروڑ روپے اور رجسٹریشن فیس کے طور پر 30,000 روپے ادا کیے۔ بیچنے والی فریق سونالی امیت راجپوت جبکہ تصدیقی فریق سیمیرا لینڈ ایسٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔
یہ ویرات اور انوشکا کی آلی باغ میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔ چار سال قبل انہوں نے اسی علاقے میں آٹھ ایکڑ زمین تقریباً 19 کروڑ روپے میں خریدی تھی، جس پر ایک لگژری ولا تعمیر کیا گیا ہے، جس میں سوئمنگ پول، جاکوزی، منفرد کچن، باغات اور عملے کے لیے رہائش کی سہولت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بیرون ملک کیفے سے کیوں نکلنا پڑا؟
دیگر مشہور شخصیات جیسے امیتابھ بچن، کارتک آریان اور سہانا خان نے بھی علی باغ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ بڑے ڈویلپرز جیسے اوبیروی ریئلٹی، لوڈھا گروپ اور ہیرانندانی نے بھی علاقے میں زمین کے پلاٹ رکھے ہیں۔ اور اب ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اب اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔













