کچھ لوگ کراچی آتشزدگی واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کراچی آتشزدگی واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا، ہم تاجروں کے نقصان کا شفاف طریقے سے مداوا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی گھرانوں کے چراغ گُل کرنے والی گل پلازہ کی آگ میں متعدد افراد لاپتا، اہل خانہ پریشان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں آگ سے تباہ شدہ گل پلازے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں موجود نہیں تھے، انہیں رات گئے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ’میں میئر کراچی اور چیف سیکریٹری سے رابطے میں تھا، سعید غنی نے بھی یہاں کا دورہ کیا ہے۔‘

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے، کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم نے ذاتی طور پر مجھ سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا لیکن میڈیا میں دیکھا ہے کہ انہوں نے نوٹس لیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ 58 کے قریب لوگ لاپتا ہیں، اللہ کرے ان لاپتا لوگوں میں سے کوئی ایک مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی گل پلازہ آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کردی گئی

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بولٹن مارکیٹ کراچی میں جو سانحہ ہوا تھا تو صدر آصف علی زرداری نے خود وفاق سے مدد دلوائی تھی، ہم نے لوگوں کو مالی امداد دی تھی، اس کے بعد ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگی تھی اس میں بھی لوگوں کی مالی امداد کی تھی، اب بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر چھوٹے تاجروں کا نقصان ہوا ہے، اس پر شفاف طریقے سے تحقیقات کی جائیں گی اور تاجروں کے نقصان کا مداوا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟