ہانگ کانگ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری مارشل آرٹس اداکار سیو لونگ لیونگ 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پُرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بروس لی کی موت کیسے ہوئی؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیو لونگ لیونگ کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق ہانگ کانگ کے معروف میڈیا ادارے سنگ تاؤ ہیڈ لائنز کو کی۔ خاندان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تدفین کے انتظامات نجی سطح پر کیے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی آخری رسومات اور الوداعی تقریب 26 جنوری 2026 کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین کے علاقے لونگ گانگ میں منعقد کی جائے گی۔
According to reports from multiple Hong Kong media outlets on Sunday, renowned kung fu film star Leung Siu-lung, known both for his portrayal of Chen Zhen in the television series The Legendary Fok and Fist of Fury and for his role as the "Beast" in Stephen Chow's film Kung Fu… pic.twitter.com/jpds4qd3A1
— Global Times (@globaltimesnews) January 18, 2026
سیو لونگ لیونگ ہانگ کانگ فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور 1970 اور 1980 کی دہائی میں مارشل آرٹس فلموں کے نمایاں ستاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے فلمی کیریئر میں شہرت اس وقت حاصل کی جب انہوں نے کردار ’چن ژن‘ ادا کیا، جو بعد میں کنگ فو فلموں میں ایک یادگار کردار بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال کا 9 سالہ حذیفہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت گیا
بعد ازاں انہوں نے نئی نسل کے ناظرین میں بھی اپنی پہچان قائم کی، خاص طور پر اسٹیفن چاؤ کی عالمی شہرت یافتہ فلم کنگ فو ہسل میں ’دی بیسٹ‘ کے کردار کے ذریعے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو آج بھی فلم کے سب سے یادگار اور پسندیدہ عناصر میں شمار کیا جاتا ہے۔
سیو لونگ لیونگ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی مارشل آرٹس میں مہارت حاصل کی۔ وہ گو جُو ریو کراٹے اور وِنگ چُن جیسے فنونِ حرب میں تربیت یافتہ تھے۔ بروس لی کے انتقال کے بعد ابھرنے والے ’بروسپلوٹیشن‘ اداکاروں میں بھی ان کا نام نمایاں رہا۔
Renowned #martialarts star #LeungSiulung (#BruceLeung), best known for his iconic role as "The Beast" in Stephen Chow’s #KungFuHustle, passed away Jan. 14 at the age of 77. According to Shenzhen News, his family is currently handling funeral arrangements privately. A memorial… pic.twitter.com/WkdGeMnmny
— Shenzhen Daily (@szdaily1) January 19, 2026
اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران سیو لونگ لیونگ نے درجنوں کلاسک مارشل آرٹس فلموں میں کام کیا اور کنگ فو سنیما کی تاریخ میں ایک منفرد مقام بنایا۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔













