جنوبی افریقہ نے آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں تنزانیہ کے خلاف 5 وکٹوں پر 397 رنز بنا کر سب سے زیادہ مجموعی اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
یہ میچ ہائی پرفارمنس اوول میں پیر کو کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہیں۔
اس شاندار اسکور کی بنیاد کپتان محمد بلبلیا اور جیسن راؤلز کے سنچریوں نے رکھی۔ 397 رنز نے سنہ 2012 میں نمبیا کے خلاف بنائے گئے جنوبی افریقہ کے پرانے ریکارڈ 359 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح جنوبی افریقہ نے اس ایڈیشن میں سری لنکا کے جاپان کے خلاف 391 رنز کے اسکور کو بھی مات دی۔
مزید پڑھیے: انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی
بلبلیا نے 108 گیندوں پر 108 رنز بنائے جبکہ راؤلز نے 101 گیندوں پر ناقابل شکست 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
دونوں نے مل کر تیسری وکٹ کے لیے 201 رنز کی شراکت قائم کی جس نے تنزانیہ کے بولرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔
مزید پڑھیں: ویمن فسٹال چیمپیئن شپ: بھارتی کپتان نے سیاست پر کان نہیں دھرے، پاکستان سے اجرک بھی وصول کی
جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ جورچ وان شالک وائیک نے 34 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ان کے پارٹنر موگامت لگادیئن نے 32 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد بلبلیا اور راؤلز نے اننگز کی کمان سنبھالی۔










