ویمن فسٹال چیمپیئن شپ: بھارتی کپتان نے سیاست پر کان نہیں دھرے، پاکستان سے اجرک بھی وصول کی

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا اور بھارتی کیپٹن نے اجرک بھی وصول کی۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلی لیکن بھارتی ٹیم نے میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساف فٹسال چیمپیئن شپ: پاکستان کی شاندار واپسی، بھوٹان کو 2-4 سے شکست

ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کی کپتان کو اجرک پیش کی۔

پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ کے آغاز سے قبل روایتی حریف بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا اور دونوں کپتان نے مصافحہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ہدایات پر کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔ وہ رویہ کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے: سیف ویمنز فٹسال چیمپیئن شپ 2026، بنگلہ دیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

اگرچہ یہ بھارتی کھلاڑی انڈر 19، مین یا ویمنز ٹیم کے تھے، لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت اور سیاست کو مسترد کیا اور کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی کوشش کی۔

پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی حریف ٹیم سے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہارگئی۔

پاکستان نے 7 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ کھیلا اور اس سے پہلے تک ناقابل شکست تھی۔

قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بھوٹان کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا تاہم اس کے بعد سری لنکا اور مالدیپ کے خلاف شاندار فتح حاصل کی تھی۔

پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی پاکستان ٹیم اگلا میچ بدھ کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جان کی بازی ہارگئے، 13 زخمی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اصل مسئلہ دہشتگردی ہے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا جنریٹر نہیں، رانا ثنا اللہ

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ