کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر معروف اینکر اور عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، اس دوران ان کی پی پی رہنما سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
اقرار الحسن اپنے حامیوں کے ہمراہ عمارت کے قریب پہنچے اور ریسکیو کے اقدامات میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اقرارالحسن ان گالیوں کا جواب بھی عمران خان سے مانگیں گے کیونکہ باقی جماعتیں سوال کرنے پر مارتی بھی ہیں اور رونے بھی نہیں دیتی
#عہدہ_امانت_ہے
#اڈیالہ_پہنچو_ورنہ_استعفیٰ_دو— Ujii 👽 (@UjalaRaza_) January 19, 2026
پی پی رہنما نے کہاکہ اس مشکل وقت میں سیاست نہیں کی جانی چاہیے، جس پر اقرارالحسن نے کہاکہ اندر 40 لوگوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، کیا ہم سوال بھی نہ کریں۔
اس دوران پی پی رہنما کے ساتھ موجود کارکنان نے اقرارالحسن سے آہستہ بات کرنے کا کہتے ہوئے حملہ کردیا، تاہم وہاں پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
اس موقع پر اقرارالحسن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔
عوام راج پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ حکمرانوں کو مہنگے پروٹوکول کی سہولیات اس لیے دی جاتی ہیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کریں، لیکن گل پلازہ سانحے میں حالات بالکل مختلف اور تشویشناک ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی آتشزدگی: جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک جاپہنچی، واقعہ میں تخریب کاری کا امکان مسترد
واضح رہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ اس کے بعد عمارت کے اندر سے لاشیں اور انسانی اعضا برآمد کیے جا رہے ہیں اور اب تک 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔














