کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ، مختلف عدالتوں کے متضاد احکامات

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں گرفتار ملزم عمران کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شاہد علی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف 2024 کا مقدمہ زیرِ تفتیش ہے جس کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مذکورہ مقدمہ پہلے نامعلوم ملزم کے خلاف درج تھا اور بعد میں اسے اے کلاس قرار دے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: درجنوں بچوں سے زیادتی کے مرتکب شخص سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

عدالت نے اے کلاس رپورٹ طلب کی تو تفتیشی افسر نے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے ریمانڈ منظور کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

دوسری جانب، جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ عبدالسلیم کلہوڑو کی عدالت میں بھی ملزم عمران کو پیش کیا گیا، جہاں دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی گئی۔ تاہم عدالت نے 2022 کے بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔

سماعت کے دوران انسپکٹر شعیب نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر کہاں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈیفنس پولیس ملزم کو ایک بار عدالت میں پیش کرکے بعد میں مقدمہ بھول جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جیکب آباد: خاتون کا پولیس اہلکاروں پر پوتی سے زیادتی کا سنگین الزام، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالسلیم کلہوڑو نے کہا کہ نہ تو 2022 کے مقدمے کی کوئی رپورٹ موجود ہے، نہ پولیس فائل مکمل ہے، اور ایسی صورتحال میں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر یا سینئر تفتیشی افسر پیش ہوگا تو ہی ریمانڈ پر غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ