خلائی دنیا کی ملکہ سنیتا ولیمز 608 دن خلا میں گزارنے کے بعد ریٹائر ہوگئیں

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کی معروف خلا باز سنیتا ولیمز 27 سالہ طویل کیریئر کے بعد ریٹائر ہو گئی ہیں۔ ناسا کی جانب سے ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان منگل کے روز کیا گیا، تاہم یہ فیصلہ گزشتہ کرسمس کے فوراً بعد 27 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا تھا۔

سنیتا ولیمز کی آخری خلائی مہم محض 10 دن کی ہونی تھی، لیکن تکنیکی وجوہات کے باعث یہ مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر ساڑھے 9 ماہ تک طویل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی خاتون خلاباز نمیرا سلیم نے نئی تاریخ رقم کر دی

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے سنیتا ولیمز کو انسانی خلائی پرواز کی ایک علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنیتا ولیمز نے خلائی اسٹیشن پر اپنی قیادت کے ذریعے انسانی خلائی تحقیق کے مستقبل کو نئی سمت دی۔ ان کی خدمات نے کمرشل مشنز، چاند (آرٹیمس پروگرام) اور مریخ کی جانب سفر کی بنیاد رکھی۔ ان کی کامیابیاں آنے والی نسلوں کو بڑے خواب دیکھنے اور ناممکن کو ممکن بنانے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

27 سال میں 3 خلائی مشنز، 608 دن خلا میں

امریکی خلا باز سنیتا ولیمز کو 1998 میں ناسا نے منتخب کیا تھا۔ انہوں نے 3 خلائی مشنز کے دوران مجموعی طور پر 608 دن خلا میں گزارے، جو کسی بھی ناسا خلا باز کی مجموعی خلائی موجودگی میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

وہ امریکی خلا بازوں میں طویل ترین واحد خلائی قیام کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، جہاں وہ خلا باز بَچ ولمور کے ساتھ مشترکہ طور پر 286 دن خلا میں رہیں۔

خواتین خلا بازوں میں تاریخی ریکارڈ

سنیتا ولیمز نے 9 خلائی چہل قدمیاں (Spacewalks) انجام دیں، جن کا مجموعی دورانیہ 62 گھنٹے اور 6 منٹ رہا۔ یہ کسی بھی خاتون خلا باز کی جانب سے سب سے زیادہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر ناسا کی آل ٹائم فہرست میں وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

وہ خلا میں میرا تھون دوڑنے والی دنیا کی پہلی انسان بھی ہیں۔

پہلا مشن: اسپیس شٹل ڈسکوری (2006)

سنیتا ولیمز نے پہلی بار 9 دسمبر 2006 کو اسپیس شٹل ڈسکوری کے ذریعے خلا کا سفر کیا۔ وہ ایکسپیڈیشن 14/15 کا حصہ تھیں اور فلائٹ انجینئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اس مشن کے دوران انہوں نے 4 خلائی چہل قدمیاں انجام دیں، جن کا مجموعی وقت 29 گھنٹے سے زائد تھا، جو اس وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔

دوسرا مشن: قازقستان سے روانگی (2012)

ان کا دوسرا خلائی مشن 14 جولائی 2012 کو قازقستان کے بائیکونور کاسموڈروم سے شروع ہوا۔ 127 دنوں پر مشتمل اس مشن میں انہوں نے خلائی اسٹیشن پر امونیا لیک کی مرمت اور شمسی توانائی کے نظام کی تبدیلی جیسے اہم کام انجام دیے۔

تیسرا اور طویل ترین مشن: اسٹار لائنر (2024–2025)

سنیتا ولیمز کا تیسرا اور سب سے طویل مشن جون 2024 میں بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز کے ذریعے شروع ہوا۔ وہ اور خلا باز بَچ ولمور ایکسپیڈیشن 71/72 کا حصہ بنے اور مارچ 2025 میں زمین پر واپس آئے۔

سنیتا ولیمز کا بھارتی پس منظر

سنیتا ولیمز کے والد ڈاکٹر دیپک پانڈیا ایک نیورو ایناٹومسٹ تھے، جن کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع مہسانہ کے گاؤں جھولا سن سے تھا۔ بعدازاں وہ امریکا منتقل ہوئے اور سلووینیا سے تعلق رکھنے والی بونی پانڈیا سے شادی کی۔

یہ بھی پڑھیے 8 دن کا خلائی دورہ امریکی خلابازوں کے لیے 8 ماہ کی سزا بن گیا

اوہائیو میں پیدا ہونے والی سنیتا ولیمز میساچوسٹس کو اپنا آبائی شہر قرار دیتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر مائیکل کے ساتھ کتوں کی دیکھ بھال، ورزش، گھروں اور گاڑیوں کی مرمت، ہوائی جہازوں، ہائیکنگ اور کیمپنگ کا شوق رکھتی ہیں۔

خلا میرا پسندیدہ مقام ہے، سنیتا ولیمز

ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنیتا ولیمز نے کہا ’خلا میرے لیے سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔ 3 بار خلا میں جانے اور 27 سال ناسا میں خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ سب میرے ساتھیوں کی محبت اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ خلائی اسٹیشن، وہاں کی سائنس اور انجینئرنگ نے چاند اور مریخ کی جانب اگلے سفر کو ممکن بنایا ہے۔ میں ناسا اور اس کے شراکت داروں کو نئی تاریخ رقم کرتے دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کی منظوری کس نے دی؟ سی ڈی اے عدالت کو بتادیا

نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کس کا ہے؟

2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تبصرہ

اسپیس ایکس اور xAI ایک ہو گئے، ایلون مسک خلا میں اے آئی کا نیا انقلاب لا رہے ہیں؟

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے