کابل دھماکے کے بعد چین کی شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کابل میں مہلک دھماکے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ وہاں موجود چینی شہریوں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

چین نے کابل میں داعش کے حملے کے بعد افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں کا سفر نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔ کابل میں چینی سفارتخانے کے مطابق افغانستان میں موجود چینی شہری ہجوم والی جگہوں سے گریز کریں اور مقامی سکیورٹی حالات پر نظر رکھیں۔

 

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بیجنگ نے طالبان حکام کے سامنے تحفظات رکھے ہیں اور چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بیان کابل کے علاقے شہرِ نو میں ایک چینی ریسٹورنٹ پر خودکش حملے کے بعد سامنے آیا، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایک چینی شہری کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کابل کے چینی ریسٹورنٹ میں دھماکا، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جبکہ طالبان حکام نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp