’یہ کون ہیں؟‘، سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوبز کی دنیا کے معروف چہروں کے بارے میں کھل کر رائے دی، فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار اور ہمایوں سعید کے لیے غیر دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے انڈسٹری کے کچھ پہلو سامنے رکھے۔ انٹرویو کے دوران جب فضیلہ قاضی سے فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے حیران کن انداز میں کہا ’فہد مصطفیٰ؟ وہ کون ہیں؟‘ جس سے یہ تاثر ملا کہ وہ انہیں پہچانتی ہی نہیں۔

ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر وہ میرے گھر آئیں تو میں صرف ایک کپ چائے پیش کروں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی طور پر انہیں اتنا بھی نہیں کرنا چاہیے تھا، مگر وہ مہمان نواز شخصیت کی حامل ہیں۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ کچھ اداکار لوگوں سے پیسے لے کر ڈرامے بناتے رہے اور اپنا چہرہ بیچ کر آج بڑے پروڈیوسرز بن گئے۔ بعض اوقات انہوں نے ادائیگی کی اور بعض اوقات نہیں۔ ان کے مطابق کچھ لوگ صرف دوسروں کے پیسے لے کر مشہور رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ فضیلہ قاضی نے شوبز کی شروعات چھوٹی عمر میں پی ٹی وی سے کی اور کئی لازوال ڈراموں میں اپنی اداکاری سے اپنا لوہا منوایا۔  ان کے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں دشت، کشش، مقدس، نظرِ بد، تیرے بن اور صرف تم شامل ہیں۔ ان کی شادی ساتھی اداکار قیصر نظامانی سے ہوئی، اور یہ جوڑا آج بھی محبت اور وفا کی مثال کے طور پر ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے