بچوں کے تحفظ کے لیے نیا سسٹم متعارف ،چیٹ جی پی ٹی کم عمر صارفین کی شناخت کرے گا

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا حفاظتی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کم عمر صارفین کی خودکار شناخت کی جائے گی تاکہ انہیں حساس مواد سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ نظام صارف سے عمر پوچھنے کے بجائے اس کے استعمال کے انداز کی بنیاد پر عمر کا اندازہ لگائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھانے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسا نظام متعارف کرا رہا ہے جو صارف کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگائے گا کہ آیا وہ 18 سال سے کم عمر ہے یا نہیں۔ اگر سسٹم کو لگے کہ صارف کم عمر ہے تو اس اکاؤنٹ پر خود بخود اضافی حفاظتی پابندیاں لاگو کر دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نظام مختلف اشاروں کی بنیاد پر کام کرے گا، جن میں صارف کی بتائی گئی عمر، اکاؤنٹ بننے کا دورانیہ اور دن کے مختلف اوقات میں استعمال کا انداز شامل ہے۔ اگر کسی اکاؤنٹ کو 18 سال سے کم عمر کے صارف سے منسلک سمجھا گیا تو چیٹ جی پی ٹی میں جنسی، تشدد یا دیگر حساس موضوعات سے متعلق مواد محدود کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پاکستان کا پہلا اردو چیٹ جی پی ٹی ’قلب‘ کا اجرا

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو آن لائن نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تعلیمی اداروں اور گھریلو استعمال میں اے آئی ٹولز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث بچوں کے تحفظ پر دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی 2026 کے آغاز میں تصدیق شدہ بالغ صارفین کے لیے ایک الگ ’ایڈلٹ موڈ‘ بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگر کسی بالغ صارف کا اکاؤنٹ غلطی سے کم عمر قرار دے دیا جائے تو وہ اپنی شناخت کی تصدیق کر کے مکمل رسائی دوبارہ حاصل کر سکے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ایک بڑے رجحان کا حصہ ہے، جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز عمر کی جانچ کے لیے خودکار اور جدید نظام اپنا رہے ہیں۔ اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اب جامد سیٹنگز کے بجائے صارف کی ضرورت اور عمر کے مطابق حفاظتی اقدامات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟