ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پاکستان کا پہلا اردو چیٹ جی پی ٹی ’قلب‘ کا اجرا

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی ’قلب‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔

یہ جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم تیمور حسن کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے، جسے دنیا کا اردو زبان کے لیے مخصوص سب سے بڑا لارج لینگویج ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ متعارف، گوگل سے کتنا مختلف؟

قلب کو 1.97 ارب ٹوکنز پر مشتمل وسیع ڈیٹا سیٹ پر تربیت دی گئی ہے اور اسے سات سے زائد بین الاقوامی جانچ کے معیارات پر پرکھا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق قلب نے حقیقی دنیا میں کارکردگی کے اہم پیمانوں پر موجود اردو زبان پر مبنی دیگر اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس سے پاکستان میں نیچرل لینگویج پروسیسنگ کے لیے ایک نیا معیار قائم ہوا ہے۔

تیمور حسن ایک نوجوان سیریل انٹرپرینیور ہیں جو اب تک13  اسٹارٹ اپس کامیابی سے لانچ اور ایگزٹ کر چکے ہیں، وہ مائیکروسافٹ کپ کے فاتح رہ چکے ہیں اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بی ایس مکمل کیا اور اس وقت امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: طبی مشوروں کے لیے ’چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ‘ متعارف کرانے کا اعلان

دنیا بھر میں 23 کروڑ سے زائد افراد اردو بولتے ہیں، پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی قلب قومی زبان میں جدید اے آئی سہولیات فراہم کر کے طویل عرصے سے موجود تکنیکی خلا کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ ماڈل مقامی کاروبار، اسٹارٹ اپس، تعلیمی پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل سروسز اور وائس بیسڈ اے آئی ایجنٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے جدت اور ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کے آڈیو فیچرز جدید بنانے کا اعلان، ہارڈویئر لانچ سے پہلے تیاریوں کا آغاز

قلب کی تیاری میں شامل ٹیم کا کہنا ہے کہ بامعنی جدت اب صرف بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں رہی، تیمور حسن کے مطابق، انہیں اپنے ملک کے لیے ایک بڑے مشن میں چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

’اپنے انڈرگریجویٹ ساتھیوں جواد احمد اور محمد اویس کے ساتھ مل کر ہم مخصوص صنعتوں کے لیے لوکلائزڈ ماڈلز کو مسلسل بہتر بناتے رہیں گے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف

تیمور حسن نے مزید بتایا کہ ٹیکنالوجی اب بڑے بجٹ یا بڑی ٹیموں کی محتاج نہیں رہی، درست سوچ کے ساتھ ایک چھوٹی ٹیم بھی ایسی پروڈکٹس بنا سکتی ہے جو لاکھوں لوگوں کو تعلیم دیں، خودکار بنائیں اور سہولت فراہم کریں۔

پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی لانچ ہونا خطے میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کے حوالے سے پاکستان کو نمایاں مقام دلاتا ہے اور اردو کو مرکز بنا کر ڈیجیٹل تجربات کی نئی راہیں کھولتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں