خیبر پختونخواہ کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے رہائشی نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا ہے، حملے میں صوبائی وزیر محفوظ رہے۔
سوات پولیس کے مطابق یہ واقعہ بریکوٹ تحصیل کے شموژئی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر کی طرف دستی بم پھینکا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی
حملے کے وقت وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھے، جبکہ دھماکے سے گھر کی باڑ کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔ وزیر کے اہلخانہ محفوظ رہے۔
حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، رہائش گاہ اور آس پاس کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور ہر ممکن پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت
گزشتہ ماہ بھی نامعلوم حملہ آوروں نے پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال کے گھر پر پشاور کے حیات آباد علاقے میں فائرنگ کی تھی، جس میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا تھا۔













