پاکستان اور بیلجیم نے اسلام آباد میں چوتھے دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور خطے و عالمی سطح کے امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ، ایمبیسیڈر عائشہ علی نے کی، جبکہ بیلجیم کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل برگیٹ اسٹیونز سرکردہ رہیں۔
مزید پڑھیں: بیلجیم کے وزیراعظم پر ڈرون حملے کی سازش ناکام، 3 مشتبہ افراد گرفتار
فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت کے شعبے اور عوامی روابط میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے بیلجیم کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس تجارتی اسٹیٹس کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کے دوران خطے اور عالمی سطح کے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ بیلجیم کے وفد نے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: ’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘
دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور اگلا اجلاس 2027 میں برسلز میں منعقد کیا جائے گا۔










