بیلجیم کے وزیراعظم پر ڈرون حملے کی سازش ناکام، 3 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلجیم میں وزیراعظم بارٹ دے ویور اور دیگر اعلیٰ قیادت پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے اینٹورپ شہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پروسیکیوٹرز کے مطابق یہ منصوبہ ’جہادی نظریات سے متاثر دہشت گردانہ حملہ‘ تھا۔

پولیس نے اینٹورپ کے علاقے ڈیورنے میں کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ بم برآمد کیا، جو مشتبہ افراد ڈرون کے ذریعے حملے کے لیے تیار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا

بیلجیم کے نائب وزیراعظم میکسیم پرووو نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم بارٹ دے ویور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی خبر نہایت صدمہ خیز ہے۔

’میں وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔‘

اطلاعات کے مطابق اینٹورپ کی میئر ایلز فان ڈوسبرگ اور ڈچ انتہا پسند سیاستدان گیرٹ ویلڈرز بھی ممکنہ اہداف میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا

تاہم بیلجیم کے وزیر دفاع تھیو فرانکن نے کہا کہ وہ دیگر اہداف کی تصدیق نہیں کرسکتے، البتہ ’یہ افسوسناک ہے کہ ایک بار پھر اسلام پسند شدت پسند ملوث پائے گئے۔‘

پروسیکیوٹرز کے مطابق مشتبہ تینوں افراد کا تعلق اینٹورپ ہی سے ہے، ایک  24 سالہ ملزم کو ناکافی شواہد کی بنا پر جمعرات کی شب رہا کردیا گیا جبکہ باقی 2 کو جمعہ کے روز انسدادِ دہشت گردی کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی پروسیکیوٹر این فرانسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تلاشی کے دوران ’اسٹیل کے گولوں کا ایک بیگ‘ اور تھری ڈی پرنٹر برآمد کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان ڈرون پر بم نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025 کے دوران اب تک 80 دہشت گردی کی تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں، جو پورے 2024 کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں 5 افراد کو 2023 میں بارٹ دے ویور پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

بارٹ دے ویور ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور بیلجیم کے پہلے فلیمش قوم پرست وزیراعظم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟

’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں