خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں اتوار کی رات سے منگل کے روز تک مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل
پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی نشاندہی کی ہے جو صوبے کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر بھاری برفباری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
شدید برفباری کے دوران گھڑیال میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے میں فوجی جوان اپنے لوگوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔اسی طرح کی بہت زیادہ ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی برفباری کی وجہ سے بند راستوں کو کھولنے کیلئے افواج پاکستان گراؤنڈ پر موجود ہیں اور بہترین… pic.twitter.com/E3uzZsYs6N
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) January 23, 2026
بالائی اضلاع میں جن علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ان میں چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور دیگر بالائی علاقے شامل ہیں۔ دوسری جانب نچلے اور میدانی علاقوں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری اور گلیات میں شدید بارش و برفباری کی پیشگوئی، سیاحوں کے لیے الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش اور برفباری کے نتیجے میں ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکوں پر پھسلن اور بندش کا خدشہ ہے۔ مزید برآں، مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے، لہٰذا حساس علاقوں میں ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں برفباری کے باعث بند شاہراوں كو کھولنے کا عمل جاری۔ @GovernmentKP @CSKPOfficial @infokpgovt @Arifulah86 pic.twitter.com/OFa4E5M9ig
— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) January 23, 2026
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سیاحوں کو بالائی اور برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال میں گھر پر برف کا تودہ گرنے سے 9 مکین جاں بحق
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ آندھی، گرج چمک اور برفباری کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے وادی سوات کے خوبصورت علاقے کالام میں آجکل شدید برفباری ہورہی ہے۔پاکستان کے کونے کونے سے سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلۓ کالام پہنچ چکے ہیں۔وفاقی حکومت کی تھوڑی سی توجہ اسے عالمی معیار کا سیاحتی مقام بناسکتاہے۔
@GovtofPakistan @GovernmentKP pic.twitter.com/Ruh7eY96mv— Mushtaq Yusufzai (@MYusufzai) January 23, 2026
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔














