مونٹانا کے شہر گریٹ فالز کے باشندے ایک عجیب و غریب منظر پر حیران ہیں: میسوری ریور کے درخت پر 3 سائیکلیں رکھی ہوئی ہیں۔ پہلی بار یہ منظر 2020 میں دیکھا گیا تھا اور تب سے مقامی لوگوں اور آن لائن صارفین کے درمیان تجسس اور بحث کا سبب بن رہا ہے، لیکن اب تک سائیکلیں وہاں کس نے رکھی اور کیوں رکھی ہیں، اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں:رنگین رِنگ نیبیولا میں لوہے کا پراسرار ستون دریافت، سائنسدان حیران رہ گئے
5 سال سے زیادہ عرصے سے یہ 3 سائیکلیں درخت پر جمی ہوئی ہیں، جو نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ ریڈٹ جیسے پلیٹ فارمز پر بحث کے باوجود اور KRTV کے رپورٹر کوئنٹن شورز کی تحقیق کے بعد بھی اس کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ یہ کوئی غیر معمولی شہری آرٹ انسٹالیشن ہو سکتی ہے یا کسی مزاحیہ شرارت کا حصہ ہے۔

گریٹ فالز ٹورازم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ربیکا اینگم نے اعتراف کیا کہ انہیں نہیں معلوم کہ سائیکلیں کس نے رکھی ہیں، لیکن انہوں نے اس منظر کو ’ایک خوبصورت غیر رسمی شہری آرٹ فیچر‘ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائیکلوں کو درخت پر رکھنا یقیناً ایک پیچیدہ کام ہوگا۔
مقامی کاروباری حضرات بھی اس منظر پر دلچسپی رکھتے ہیں۔ میکینزی ریور پیزا کمپنی کی جنرل مینیجر کرسٹل فلیگر نے کہا کہ بہت سے سیاح اس عجیب منظر کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان نے ٹوتھ پک سے 17 فٹ بلند ایفل ٹاور بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
انہوں نے کہا کہ سچ کہوں تو میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے، لیکن مجھے یہ واقعی دلچسپ لگتا ہے‘۔
اگرچہ یہ معمہ ابھی حل نہیں ہوا، لیکن یہ 3 سائیکلیں گریٹ فالز میں ایک غیر متوقع لینڈ مارک بن چکی ہیں، جو اپنے وجود کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کے لیے تجسس کا باعث بنی ہوئی ہیں۔













