نوجوان نے ٹوتھ پک سے 17 فٹ بلند ایفل ٹاور بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست الینوائے کے شہر نیپیرویل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ایرک کلیبل نے قریباً 20 ہزار ٹوتھ پک استعمال کرتے ہوئے 17.32 فٹ بلند ایفل ٹاور کا ماڈل بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرک نے بتایا کہ تعمیرات میں اُن کی دلچسپی اپنے والد کے پیشے سے متاثر ہو کر پیدا ہوئی، جو ایک سِول انجینئر ہیں۔ ایرک کا کہنا ہے کہ وہ کم عمری سے ہی چیزیں بنانے کا شوق رکھتے تھے اور ابتدا میں پاپسیکل اسٹکس سے مختلف ڈھانچے تیار کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم

انہوں نے 2021 میں، محض 12 سال کی عمر میں، پاپسیکل اسٹکس سے 20.2 فٹ بلند ٹاور بنا کر اپنا پہلا گنیز ریکارڈ قائم کیا تھا، اگرچہ بعد میں وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اکتوبر میں ایرک نے ایک نئے اور زیادہ مشکل مواد یعنی ٹوتھ پک کے ساتھ چیلنج قبول کیا۔ ان کے مطابق، ٹوتھ پک پاپسیکل اسٹکس کے مقابلے میں نہایت باریک اور مشکل ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے صرف ٹوتھ پک اور گوند کی مدد سے ایفل ٹاور کا شاندار ماڈل تیار کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی شہری نے ماں کی یاد میں لگایا ہالووین ڈسپلے، گنیز ریکارڈ کے لیے درخواست

یہ تخلیق دنیا کی سب سے بلند ٹوتھ پک سے بنی مجسماتی ساخت قرار دی گئی، جس پر ایرک کلیبل کو اپنا دوسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر، افغان شہریوں کے ویزے بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا