امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ کے معاملے پر توجہ حاصل کرلی، تاہم اس بار کسی باضابطہ بیان کے بجائے ایک وائرل میم کے ذریعے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے پر بضد، یورپی اتحادی ڈنمارک کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے
وائٹ ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی گئی، جس میں صدر ٹرمپ کو برف پوش پہاڑوں کی جانب ایک پینگوئن کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں پینگوئن کے ہاتھ میں امریکی پرچم جبکہ پس منظر میں گرین لینڈ کا پرچم دکھایا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن تھا: ’Embrace the Penguin‘۔
The Trump administration just shared a photo & video of the viral penguin, cheekily hinting he’s an “American” set to “take over Greenland.”
Is this a tongue-in-cheek remark or a real challenge to Denmark and its allies after #Davos?#Trump #Greenland @Denmark pic.twitter.com/WOsbQ5Fdhs
— Allen Hampton (@Hamp_Allen) January 24, 2026
یہ تصویر انٹرنیٹ پر مشہور ’نیہلسٹ پینگوئن‘ میم کی طرف اشارہ سمجھی جا رہی ہے، جو 2007 میں جرمن ہدایت کار ورنر ہرزوگ کی دستاویزی فلم Encounters at the End of the World سے لی گئی ایک ویڈیو کلپ پر مبنی ہے۔ اس کلپ میں ایک اڈیلی پینگوئن کو اپنی کالونی سے الگ ہو کر انٹارکٹکا کی جانب جاتے دکھایا گیا تھا، جو بعد ازاں تنہائی اور بے سمتی کی علامت کے طور پر میم بن گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں، جس پر عالمی سطح پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔ حالیہ میم کو بھی کئی مبصرین نے اسی سوچ کی علامتی جھلک قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گرین لینڈ پر معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
تاہم وائٹ ہاؤس کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے صدر ٹرمپ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے نشاندہی کی کہ پینگوئن قطبِ جنوبی یعنی انٹارکٹکا میں پائے جاتے ہیں، جبکہ گرین لینڈ قطبِ شمالی کے قریب واقع ہے، جہاں پینگوئن موجود ہی نہیں۔
کئی صارفین نے اس غلطی کو ’شرمناک‘ اور ’حقائق سے لاعلمی‘ قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے محض ایک سیاسی مذاق یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش کہا۔
واضح رہے کہ اصل دستاویزی فلم میں دکھایا گیا پینگوئن گرین لینڈ کی طرف نہیں بلکہ سمندر اور اپنی کالونی سے دور، انٹارکٹکا کے اندرونی حصے کی جانب جاتا دکھایا گیا تھا۔













