امریکی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، ابوظبی بیٹھک بغیر کسی پیشرفت کے ختم

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی نمایاں پیش رفت کے اختتام پذیر ہو گئے۔

اماراتی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس دوران روسی اور یوکرینی حکام کا براہِ راست رابطہ ہوا اور بات چیت ایک مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے امن فریم ورک کے نکات پر توجہ مرکوز رہی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا

روسی وزارتِ خارجہ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مذاکرات کے ممکنہ اگلے دور میں شرکت کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہاکہ ابوظبی میں بات چیت تعمیری رہی اور اگر مزید مثبت پیش رفت ہوئی تو ایک ہفتے میں مزید مذاکرات منعقد ہوں گے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بھی سہ فریقی مذاکرات کو فائدہ مند قرار دیا۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان باہمی احترام دکھائی دیا اور دونوں جانب سے روس یوکرین تنازع کے حل کی خواہش واضح تھی۔

امریکی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ روس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور اتوار کو ابوظبی میں منعقد ہوگا، جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی جانب لے جانے پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے کسی نکتے پر متفق ہوں لیکن ابھی تک کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے