آزاد جموں وکشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے، جس کے بعد پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن انجام دیا۔
‼️ برفباری/اپ ڈیٹ
‼️ شدید برفباری میں بھی پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
آزاد جموں وکشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج کا بروقت کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن
طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں… pic.twitter.com/4Dd5i9EgQA
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 25, 2026
رپورٹس کے مطابق طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں ہیلی ایمرجنسی سہولت کے ذریعے راولپنڈی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔
پاک فوج نے اس آپریشن میں ہیلی پیڈ کی تیاری، راستوں کی بحالی اور بروقت فضائی منتقلی سمیت ہر مرحلے میں اعلیٰ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ادارہ ہر طرح کے حالات میں انسانی جانوں کو ترجیحی بنیادوں پر بچانے کے لیے تیار ہے۔
مقامی آبادی نے بھی اس آپریشن کو سراہا، جو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت فیصلہ سازی اور عوامی خدمت کے جذبے پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔













