کوئٹہ میں پہلے بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز، خواتین فٹبالرز بھی شریک

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ نے کھیلوں کی ترقی کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل طے کرلیا ہے، جہاں پاکستان کا پہلا بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ 26 جنوری سے 6 فروری تک حکومتِ بلوچستان اور ڈی ایچ اے کوئٹہ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اس بین الاقوامی ٹریننگ کیمپ کے لیے برطانیہ کے شہر لیورپول سے اسٹیون جیرارڈ فٹبال کلب سے وابستہ 6 رکنی اعلیٰ سطحی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں آل بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا دنگل، خواتین کھلاڑی پہلی بار شریک

2 ہفتوں پر مشتمل یہ کیمپ کھلاڑیوں کو جدید اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا، جہاں غیر ملکی کوچز جدید فٹبال تکنیک، فٹنس اور کھیل کی پیشہ ورانہ باریکیوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔

غیر ملکی کوچز جدید فٹبال تربیتی طریقوں کے تحت کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں، جسمانی فٹنس اور کھیل کی پیشہ ورانہ باریکیوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔

اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے 12 خواتین کھلاڑی سمیت 63 فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کا باقاعدہ منصوبہ مرتب کیا جاچکا ہے۔

کوچنگ ٹیم جدید اور پروفیشنل ٹریننگ سیشنز کے ذریعے نوجوان فٹبالرز کی فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار تک لے جانے میں کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

یہ اہم اقدام نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت، کھیلوں میں شمولیت پسندی کے فروغ اور بین الاقوامی معیار کے اسپورٹس انفرا اسٹرکچر کی جانب بلوچستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تربیتی کیمپ نہ صرف فٹبال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ بلوچستان میں کھیلوں کے ایک مضبوط اور دیرپا نظام کی بنیاد رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں ایک بار پھر رونق لوٹ رہی ہے، جو صوبائی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی بدترین کیوں رہی؟

انہوں نے کہا کہ جدید تربیتی سیشنز سے کھلاڑیوں کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ صوبے کا مثبت تشخص اجاگر ہو اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم